یومِ تسخیر قمر

احمد علی برقیؔ اعظمی

۲۰ جولائی کا دن ہے یومِ تسخیرِ قمر

ابنِ آدم نے قدم جب اپنا رکھا چاند پر

ناہ شق ہونے کی تھی تصویر میں واضح لکیر

معجزہ شق القمر کا آگیا سب کو نظر

روح پرور ہے شبِ معراج کی روداد جب

طے کیا محبوبِ رب نے عرشِ اعظم کا سفر

کُھل رہے ہیں ذہن کے تازہ دریچے آج کل

کرتی ہے سائنس اسرارِ ازل سے باخبر

کررہا ہے اب یہ ثابت اپنی ایجادات سے

مایلِ پرواز سوئے عرش ہے نوعِ بشر

ہیں وسیلے آج عصری آگہی کے بے شمار

پڑھنے کو ملتی ہیں خبریں نِت نئی شام و سحر

ہوگئے ہیں فاصلے سب خرم قُر ب و بُعد کے

ملِ جامِ جَم ہے اِنٹرنٹ سے برقیؔ اپنا گھر

تبصرے بند ہیں۔