یہ جھانکی ہے آکاش وانی کی شان

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی

یہ ہے جشنِ جمہوریت کا نشان

یہ جھانکی ہے آکاش وانی کی شان

یہ سنگم ہے سُر اور سنگیت کا

یہ ہے گنگا جمنی وراثت کی جان

دلوں پر سبھی کے ہیں جو حکمراں

کلاکار ہیں ہر زباں کے مہان

کبیرؔ اور تلسیؔ و نانکؔ کا ملک

ہے تہذیب کا رنگا رنگ اک جہان

سبھی مِل کے گاتے ہیں اک راشٹر گان

کہیں کیرتن ہے کہیں ہے اذان

برہمن ہوں یا شیخ ہوں یا کہ خان

ہے ہندوستانی سبھی کی زبان

ہمارا وطن سب سے پیارا وطن

ہیں برقیؔ جہاںاَن داتا کسان

تبصرے بند ہیں۔