سرکار سے سوال: NEET کا امتحان اردو زبان میں کیوں نہیں؟

محمد اسعد فلاحی

پریس کلب آف انڈیا میں ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے  سرکار سے سوال: NEET  اردو زبان میں کیوں نہیں ؟ کے موضوع  پر آج  ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایس آئی او کے قومی صدر، نحس مالہ ،سپریم کورٹ کے وکیل  ایڈوکیٹ راویندر گریہ، FMEI کے کو آرڈینیٹر انعام الرحمن اور جماعت اسلامی کے نیشنل سکریٹری انعام اللہ فلاحی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔

ایس آئی او آف انڈیا کے قومی صدر، نحس مالہ نے Neet میں اردو کو شامل کرنے کی ضرورت و افادیت کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق اردو زبان ہندوستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں رہنے والی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جس  اردو میڈیم سے ہے۔  بہت سارے طلبہ ایسے ہیں جو سائنس کو اردو میڈیم سے پڑھتے ہیں اور اس کے لیے گیارھویں اور بارویں کلاس کے طلبہ کے لیے NCERT  کی  اردو میں کتابیں بھی موجود ہیں ۔ انھوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا رینکنگ میں جو زبانیں اردو کے بعد آتی ہیں NEET میں انھیں تو شامل کر لیا گیا ہے، البتہ اردو کے ساتھ ہی حکومت کا غیر منصفانہ رویہ کیوں ہے؟

 ایڈوکیٹ راویندر گریہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2013ء میں حکومت کو یہ حکم نامہ جاری کر دیا تھا کہ NRRT میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے، لیکن حکومت نے اب تک اس پر عمل نہیں کیا۔  ایڈوکیٹ راویندر گریہ نے حکومت کے  اردو کے ساتھ سوتیلے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 FMEI کے کو آرڈینیٹر انعام الرحمن نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو رینکنگ میں اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں چھٹے نمبر پر ہے، لیکن اگر ایک عمومی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اردو ہندوستان میں بولی جانے والی زبانوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اردو کوئی پاکستانی زبان نہیں ہے، جس کے حکومت سوتیلہ برتاو کر رہی ہے، بلکہ یہ ہندوستانی زبان ہے اور ہندوستانیوں کی زبان ہییہ کسی ایک کمیونٹی کی زبان نہیں ہے ، بلکہ پورے ملک کی زبان ہے۔ اس لیے اس کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور اس انصاف کے لیے تمام لوگوں کو آواز اٹھانی چاہیے۔ انھوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جس حکومت کایہ نعرہ ہے کہ وہ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس چاہتی ہے، تو وہ اردو زبان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ کیوں اختیار کیے ہوئے ہے؟

 ایس آئی او آف انڈیا حکومت سے یہ اپیل ہے کہ وہ زبان کے ساتھ بھید بھائو کا معاملہ نہ کرے اور NEET میں  اردو زبان کو بھی شامل کرے ۔

تبصرے بند ہیں۔