امیر ِ شہر جب شیطان بن جائے
مجاہد ہادؔی ایلولوی
امیر ِ شہر جب شیطان بن جائے
رعیت کیوں نہ پھر حیوان بن جائے
۔
یہاں سے ختم ہو جائے ہر اک فتنہ
اگر انسان خود انسان بن جائے
۔
ہمارے درمیاں ہو اتحاد ایسا
کہ ہندوستانی سب اک جان بن جائے
۔
جو ہو انسان کا ہم درد دنیا میں
زمانے کا وہی سلطان بن جائے
۔
وطن پر جان دینا بھی عبادت ہے
خدایا سب کا یہ ایمان بن جائے
۔
محبت کو اب اتنا عام کردے تو
محبت ہی تری پہچان بن جائے
۔
ہنر مند اس کو کہتے ہیں یہاں ہادؔی
جو سب کچھ جان کر انجان بن جائے
تبصرے بند ہیں۔