تجھے منزلوں کی فکر ہے

 اسماء طارق

تجھے منزلوں کی فکر ہے

مجھے راستوں کی خبر نہیں

…

تجھے عہد و پیماں کا شغف

مجھے رنج و الم کا زعم

…

تجھ قربتوں کا نشہ

مجھے رقابتوں کا ڈر

…

تجھے عشق نے جوگ دیا

مجھے اپنوں نے  روگ ہے

…

تجھے آسمان کا پتا چاہیے

مجھے زمین کی  خبر نہیں

…

تیری منرل کہیں اور ہے

میرا راستہ کوئی اور ہے

تبصرے بند ہیں۔