تیری جانب خطاب کرتے ہوئے

طارق ابرار

تیری جانب خطاب کرتے ہوئے

شعر کا انتخاب کرتے ہوئے

تیرے رخ کا طواف کرتا ہوں

عشق کا احتساب کرتے ہوئے

وصل کے خواب دیکھتا ہوں میں

کچھ حساب وکتاب کرتے ہوئے

تیری بخشش کی آس رہتی ہے

جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے

تجھ سے راہ و رسم کی کوشش ہے

طور سے اجتناب کرتے ہوئے

اس غزل کو تمام کر طارق

حسن کو انتساب کرتے ہوئے

2 تبصرے
  1. عمران کہتے ہیں

    نازک مضمون تم نے باندھا ہے
    عمدگی کا خیال کرتے ہوئے

  2. محمد افضل حسین کہتے ہیں

    عمدہ غزل تم نے جو لکھی ہے
    الفاظ کے زیرو بم کو نہال کرتے ہوئے

تبصرے بند ہیں۔