جسٹس راجیندرا سچر کے سانحۂ ارتحال پر منظوم خراج عقیدت

احمد علی برقی اعظمی

دادرس راجیندر سچر چل بسے
نامِ نامی جن کا ہے وردِ زباں

تھے وہ ماہر ایسے اک قانون داں
معترف ہے جن کی عظمت کا جہاں

تھے وہ ایسے ایک جسٹس حق پرست
داد خواہی کی تھے جو روحِ رواں

تھا عدالت ان کا فطری مشغلہ
تھے ستمدیدہ دلوں کے ترجماں

دیکھئے سچر کمیٹی کی رپورٹ
ہے جو ان کی حق پرستی کا نشاں

عہدِ حاضر کے تھے ایسے ایک جج
تھے دلوں پر جو سبھی کے حکمراں

تھے وہ اپنے کام سے ہردلعزیز
ان کا برقی اعظمی ہے قدرداں

تبصرے بند ہیں۔