دل کو اپنے اجال اردو میں

جمال ؔ کاکوی

دل کو اپنے اجال اردو میں
اے میرے خوش خصال اردو میں

سن مرے نونہال اردو میں
لفظ پہلا نکال اردو میں

نام آقا کا ماں کا اللہ کا
تو مگر اس کو ڈھال اردو میں

پاؤں پاؤں بڑھے جو آگے قدم
ہوگا حاصل کمال اردو میں

تجھ سے وابسطہ خواب اردو کا
سب عروج وزوال اردو میں

زندگی زندگی کا ہر پہلو
حجر رخصت وصال اردو میں

تیرے دل پر ہو راج اردو کا
خواب اردو خیال اردو میں

دل کا ہر رنگ رنگ اردو کا
کیف رنج و ملال اردو میں

ماں سے پایا جو تونے سب تیرا
نام روشن مثال اردو میں

تو بھی اردو کا ایک خادم بن
نمک کر لے حلال اردو میں

ہند کانام ہند کی توقیر
اٹھ ترنگا سنبھال اردو میں

بھر لے جھولی میں اپنے درّے بہا
اک سمندر کھنگال اردو میں

ساری مشکل کا حل بھی نکلے گا
سہل ہوگا سوال اردو میں

گر کے اٹھنا سنبھل کے پھر چلنا
ایسے گلتی ہے دال اردو میں

تجھ سے دادا وناناونانی
دل کی دنیا بحال اردو میں

رنگ تجھ پر چھر ھے گا اردو کا
ہوگا حاصل جلال اردو میں

جس سے ارضِ وطن معطر ہے
گلستاں کا جمالؔ اردو میں

تبصرے بند ہیں۔