رمضان آیا مومنو!

ندیم احمد انصاری عاملؔ

رحمت کی چادر تان کر ، رمضان آیا مومنو
بخشش کرانے آپ کی، رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔
جنّت سجی ہے،دھوم ہے، رمضان آیا مومنو
بن کر سرا پا مغفرت رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔
سارے شیاطیں قید ہیں،دوزخ کا منہ بھی بند ہے
کر لو عبادت رب کی اب،رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔
روزہ ،تلاوت میں رہو، تم مْنہمِک اے مومنو
دینے سبق تقوے کا پھر،رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔
اِفطار میں تم خوش رہو،جنّت ملے گی، اس سبب
جنت میں لے جانے تمھیں، رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔
اک رات ہے اس ماہ میں،عظمت،فضیلت سے بَھری
دینے تمھیں وہ رات بھی، رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔
مالک کا یہ احسان ہے، موقع دیا ہم آپ کو
رحمت کی چادر تان پھر،رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔
کر لو دعا اپنے لیے،عاملؔ کو بھی دو یہ دعا
جنّت کا ہو پروانہ جو ،رمضان آیا مومنو
رحمت کی چادر تان کر۔۔۔

تبصرے بند ہیں۔