رمضان المبارک اور شخصی ارتقا

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

رمضان المبارک ماہ تربیت ہے۔ اس کی عبادات (روزہ، اذکار،نوافل، تلاوت اور دعا و استغفار وغیرہ) انسان کے روحانی ارتقاء میں مددگار ثابت  ہوتی ہیں۔ وہ رمضان کے اوقات کا صحیح استعمال کرے تو اللہ تعالی سے اس کی قربت میں اضافہ ہوگا اور اس کے نفس کا مکمل تزکیہ ہوجائے گا۔ اس مجموعہ میں شامل مضامین میں رمضان المبارک کے مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ قرآن و حدیث سے استدلال کیا گیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ اورصحابہ کرامؓ  کے معمولاتِ رمضان بیان کیے گئے ہیں۔یہ مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں اور ان سے بڑے پیمانے پر استفادہ کیا گیا ہے۔

محب مکرم مولانا محب اللہ قاسمی کا قلم رواں دواں ہے۔ ماشاء الله انھوں نے آسان زبان اور شستہ اسلوب میں رمضان کے فضائل و مسائل پر اظہار خیال کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس مجموعہ کو مقبولیت عطا فرمائے اور اس سے استفادہ عام کرے۔ آمین یا رب العالمین۔

نوٹ: یہ کتاب پی ڈی ایف فائل میں دستیاب ہے۔ خواش مند حضرات واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ای میل: [email protected]

9311523016

تبصرے بند ہیں۔