روح پرور ہے دیار جونپور

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

روح پرور ہے دیارِ جونپور

دلنشیں ہیں یادگار جونپور

تھا کبھی یہ مرجعِ اہلِ نظر

کیا ہوئی اب وہ بہارِ جونپور

کہتے تھے اس شہر کو شیراز ہند

ہے متاعِ فن نثارِ جونپور

حکمراں تھے اس پہ شرقی بادشاہ

تھے جو برسوں تاجدار جونپور

ملا جیون تھے کبھی اس شہر میں

باعثِ عز و وقارِ جونپور

تھے شفیق و وامق و محسن رضا

عہدِ حاضر میں وقارِ جونپور

زیب تاریخِ ادب ہیں آج بھی

جابجا بقش و نگار جونپور

تھا ذخیرہ ایک مخطوطات کا

ہے کہاں وہ یادگارِ جونپور

ہیں جو پوشیدہ نگاہوں سے ابھی

منکشف ہوں شاہکار جونپور

شاہی پُل اس شیر کا ہے دیدنی

ہے جو برقی افتخارِ جونپور

تبصرے بند ہیں۔