سہ ماہی رسالہ ادب کا رسم اجراء

محسن خان

دلی سے شائع ہونے والے بین الاقوامی سہ ماہی رسالہ کا کنگ کوٹھی حیدرآباد میں منعقدہ ایک ادبی تقریب میں رسم اجراء عمل میں آیا۔ آل انڈیا اردوماس سوسائٹی فارپیس کے صدر مختاراحمدفردین ‘کانگریس قائد محب بیگ ‘ممبرمحسن خان اورٹی آرایس قائدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ڈاکٹرمختار احمدفردین نے کہاکہ ابتداء سے ہی ادب سلسلہ کی یہ خاصیت رہی ہے کہ اس کے تمام شمارے خصوصی نمبر پرمشتمل ہوتے ہیں ۔ یہ ایک اچھا اور بہترین اورمعلوماتی مواد پرمشتمل رسالہ ہے۔ جس نے بہت ہی کم عرصہ میں اردو حلقوں خاص کر یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ریسرچ اسکالرس میں اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے۔ کشمیر سے لیکر کنیاکماری تک اس کے پڑھنے والے موجود ہیں ۔محسن خان نے کہاکہ2018؁ء کے ابتدائی سہ ماہی رسالہ کا عنوان ترقی پسندی اورحقیقت نگاری کا دوسرا دور سلگتے شہر کی کہانیاں دیاگیاہے۔ جس میں مشرف علی ذوقی کی کہانیاں ‘ اردوناول پرمضامین خاص کرڈاکٹرعبدالعزیز سہیل کا اردوناول پرمضمون کافی معلوماتی ہے اس کے علاوہ کئی اہم مضامین اس رسالہ کا حصہ ہے۔

کانگریس قائد اورحضورنظام کے پڑنواسے محب بیگ نے کہاکہ اردو زبان جودن بہ دن سکڑتے جارہے ہیں ایسے میں اس رسالہ کی ترقی کودیکھ کرانہیں کافی خوشی ہورہی ہے۔ اس رسالہ کے قارئین نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی موجود ہیں اور یہ ملک کی تمام ریاستوں میں دستیاب ہے۔ اس طرح ایک محنت اورسنجیدگی سے اردوکی خدمت کرنے پرادب سلسلہ کے ایڈیٹر سلیم علیگ مبارکباد کے مستحق ہیں اوران سے امید ہے کہ وہ آگے بھی رسالہ کے ذریعہ اردو کی خدمت کریں گے۔

دیگرمقررین نے بھی ریسرچ اسکالرس سے خواہش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس کاپچیس فیصد حصہ ریسرچ اسکالرس کے لئے مختص کیاگیاہے اورسالہ کا مقصد ہی تحقیق کے میدان میں کام کرنے والوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

اگلے شمارے کا عنوان’’ عورت ہزاررنگ ‘موجودہ سیاست اورفسطائی نظام کے خلاف خواتین قلمکاروں نے اٹھائی آواز انقلاب سے احتجاج تک‘‘رکھاگیا ہے جس سے ریسرچ اسکالرس فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تحقیقی مضامین ادب سلسلہ کوبھیج سکتے ہیں ۔مقررین نے ادب سلسلہ کے ایڈیٹرسلیم علیگ ‘اعزازی مدیر تبسم فاطمہ اور رسالہ کی ٹیم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ آگے بھی اس طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پرنوجوان محبان اردو عبدالمجید‘ محمد سمیع الدین‘محمدشفیع الدین ‘حنان خان اوردیگر موجودتھے۔

تبصرے بند ہیں۔