سیاسی بازیاں نہیں محدود 

نزہت قاسمی

بیاں بازی، تعریف و تضحیک نہیں محدود
سیاست میں سیاسی بازیاں نہیں محدود

اقتدار کا حصول کوئی آساں نہیں حضور
دوڑ ایسی داوؑ پیچ اس میں نہیں محدود

انتخابات موسمِ بہار ہے سیاست میں جناب
جس میں لیڈروں کے عہدوپیماں لا محدود

اب تو یہ کہ ملک کی عوام ہوگئی ہے باشعور

لیڈران کی تو،میں میں لیتی ہےمزے لامحدود

اتحاد واتفاق اور نفاق کی رہی نہ خاص وضع
سیاست میں اب رہی کہاں ہے وفاداری محدود

پانچ برس کا اقتدار ، سیروتفریح کا ہے سوال
محنت تو رہ گئی ہے بس الیکشن تک محدود

وعدے تو کم ہی وفا ہوتے ہیں سیاست میں
اب تو لہر ہے جھوٹے وعدوں کی لا محدود

چاہیےکہ اب تو کوئی امید باقی رہے سیاسی
نرا ایک دوسرے کو کھسوٹنا ہوجائے محدود

وطن میں کمی نہیں اب بھی باضمیروں کی
بس ذرا عارضی چکا چوند نے کیا ہے محدود

تبصرے بند ہیں۔