شام کے مسلمان بے یارو مددگار!

محمد وسیم

سرزمینِ عرب کا ایک اہم ملک شام- دنیایے کفر کی نظر میں میدانِ جنگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے- دنیا کی باطل طاقتیں شام کے مسلمانوں کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش میں ہیں – امریکہ ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، چین ، فرانس ،اسرائیل اور ایران شام کے مسلمانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں – 2011 میں عرب انقلاب کے بعد جہاں عرب ممالک کی کئی حکومتیں گر گئیں تو وہیں منصوبہ بند طریقے سے دنیائے کفر نے شام کے ظالم صدر بشار الاسد کو بچانے میں کامیاب ہوگئیں- دنیایے کفر ایران و بشار الاسد کے سہارے ملک شام کو تباہ و برباد کرنے کے در پر ہے- کئی سالوں سے شام کے سنی مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جا رہا ہے- شام کے اہم شہر حلب کو مکمل تباہ و برباد کرنے کے بعد اب ادلب شہر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں – جس کی تازہ مثال شام کے شہر ادلب کے مسلمانوں پر کیمیائی حملہ ہے۔

5 اپریل 2017 صبح کے وقت شام کے شہر ادلب کے مسلمانوں پر ظلم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا- بشار الاسد کی فوج نے ادلب کے مسلمانوں پر کیمیائی حملہ کیا- جس کے نتیجے میں 100 سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے- جن میں کئی بچے بهی شامل ہیں – اس کیمیائی حملے کے خلاف اقوامِ متحدہ میں اجلاس ہوا- جس میں روس نے مداخلت کر کے اجلاس کو ناکام بنا دیا- در اصل روس و ایران مشترکہ طور پر شام کے سنی مسلمانوں پر بمباری کر رہے ہیں  اور منصوبہ بند طریقے سے وہاں کے مسلمانوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں – شام کے مسلمانوں پر آیے دن حملے ہوتے رہتے ہیں – جس کے نتیجے میں بچوں ، نوجوانوں ، بوڑھوں اور عورتوں کی بڑی تعداد موت کے گھاٹ اتار دی جاتی ہے- کافر ممالک لگاتار مسلم ممالک میں مداخلت کر رہے ہیں – اور اقوامِ متحدہ محض خاموش تماشائی بنا ہوا ہے- سپر پاور طاقتیں اور اقوامِ متحدہ فلسطین و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسلم ممالک کو تباہ و برباد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں

قارئینِ کرام ! دشمنانِ اسلام تمام حربے کے ساتھ عالمی طور پر مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر کے ان کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے- جس کی ایک مثال ملک شام ہے- مگر تعریف کرنی ہوگی شام کے مسلمانوں کی- جو کفر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں – دنیا کے مختلف مسلم علاقوں کی طرح ان کے درمیان اختلاف نہیں ہے- وہ ایک لشکر کی طرح کفر کے خلاف جنگ کر رہے ہیں – بس ضرورت ہے کہ مسلم ممالک اسلامی عسکری اتحاد کو مضبوط بنائیں – ماہر فوجی تیار کریں اور ایک سپہ سالار کی قیادت میں کفر کے مقابلے مسلمانوں کی بقا کے لئے برسرِ پیکار ہوجائیں – شام کے مسلمان کئی سالوں سے بے یارو مددگار ہیں – مسلمان مضبوط متحدہ دفاعی قوت بنائیں اور شام کے مسلمانوں کے یارو مددگار بن جائیں۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔