عالمی یوم انسدادِ تمباکو نوشی کی مناسبت سے ایک موضوعاتی نظم

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی

ہے ضروری ’’نو ٹوبیکو ڈے‘‘ پہ اس کا احتساب
ہے صحت پر کس قدر سیگار نوشی کا عتاب

کوئی ہے سرطان اور کوئی تنفس کا شکار
اور اِلرجی نے کسی کا کردیا جینا عذاب

جان کر بھی لوگ ہیں انجان کس سے کیا کہیں
جانے کب ہوگا جہاں سے اِس بَلا کا سدِباب

ڈبلیو ایچ او کررہی ہے کام اپنا اور ہم
اپنے ہاتھوں کررہے ہیں زندگی اپنی خراب

جُھک گئی فَرطِ نقاہت سے جوانی میں کمر
بحرِ ہستی میں ہے ان کی زندگی جیسے حباب

تاجروں کو اس کا حاصل ہے ضروری لائسنس
اور جو حساس ہیں ان کو ہے اس سے اضطراب

ہو گئی ہو جیسے ٹی بی اس قدر لاغر ہے جسم
ضُعف اتنا ہے کہ برقیؔ کھا رہے ہیں پیچ وتاب

تبصرے بند ہیں۔