عالمی یوم شاعری کی مناسبت سے منظوم تاثرات

احمد علی برقیؔ اعظمی

ہو مبارک شاعری کا عالمی دن آپ کو
اہلِ دل میں کرتی ہے پیدا جوذہنی انقلاب

.

شاعری کو کہتے تھے پہلے ’’ حدیثِ دلبری ‘‘
آج یہ کرتی ہے اسرار ازل کو بے نقاب

.

ترجمانِ کوچہ و بازار ہے اب شاعری
کرتی ہے اردو غزل فکر و نظر کا احتساب

.

شخصیت عہد آفریں تھے غالبؔ و اقباؔل و جوشؔ
آج بھی قایم ہے جن کے فکر و فن کی آب و تاب

.

آبرو اردو ادب کی ہیں یہ برقیؔ اعظمی
میرؔ و حسرتؔ اور جگرؔ کا ہے تغزل لاجواب

تبصرے بند ہیں۔