عید کا چاند

کامران غنی صبا

عید کا چاند تو خوشیوں کی علامت ہے مگر
درد والو ں کے لیے زخم ہے رستا ہوا زخم

درد غربت کا اگر ہو تو یہی عید کا چاند
مسکراتا ہوا غربت کا اڑاتا ہے مذاق

اور اگر درد محبت میں ہم ایسا کوئی
ہجر کی رات کو اوڑھے ہوئے سو جاتا ہے

چاند پلکوں پہ ستاروں کو سجا دیتا ہے
کتنے خوابیدہ چراغوں کو جلا دیتا ہے

تبصرے بند ہیں۔