فکرِنو

نوجوان قلمکار، ادیب ومبصرڈاکٹر عزیز سہیل لیکچرار نظم ونسقِ عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کی آٹھویں تصنیف’’فکرِ نو‘‘ (تعارفی تبصرے و تنقیدی جائزے )کے عنوان سے منظر عام پر آچکی ہے۔

یہ کتاب اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے جزوی مالی تعاون سے شائع کی گئی ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گورنمنٹ گری راج ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر نے رقم کیا ہے، پیش گفتار کے موضوع پر ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج رائے چوٹی، آندھراپردیش کا تعارفی مضمون اور بردار معظم راز انجینئر حیدرآبا کی تقریظ بھی شامل ہے۔ کتاب کے بیک پیج پر محترم ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم سابق چیرمین بورڈ آف اسٹڈیزاورینٹل، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآبادکی ڈاکٹر عزیز سہیل کی تبصرہ نگاری سے متعلق گراں قدر آراء شامل ہے۔

اس کتاب کے ابتداء میں ’’تبصرہ اور تبصرہ نگاری پر ایک اہم مضمون شامل کیا گیا ہے۔اس کتاب میںمختلف اصناف کی 32کتابوں پر ادبی تبصرے و تنقیدی جائزے شامل کئے گئے ہیں۔ اس کتاب کو ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس، دہلی نے آئی اس بی این کے ساتھ شائع کیاہے۔اس کتاب کا عنقریب نظام آباد میںرسم اجراء انجام دیاجائے گا۔

اس کتاب سے قبل ڈاکٹر عزیز سہیل کی7کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ’’ادبی نگینے‘‘، ’’ڈاکٹر شیلا راج کی تاریخی و ادبی خدمات‘‘،’’سماجی علوم کی اہمیت مسائل اور امکانات‘‘،’’میزان نو‘‘،’’مولوی محمد عبدالغفار حیات و خدمات ‘‘، ’’دیارِ ادب‘‘،اور ’’رونق ادب ‘‘ شامل ہیں۔اس کتاب کو ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس،حیدرآباد،ایجوکشنل پبلشنگ ہاوس دہلی سے خریدا جاسکتا ہے۔

منجانب: معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر

تبصرے بند ہیں۔