قرآن مجید کا ’فلسفئہ فحش‘

قمر فلاحی

فحش سے مراد زنا ہے یا لواطت ہے: بنی اسرائیل ۳۲

وَلا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلا

لواطت بھی فحش ہے ۔ النمل ۵۴

 وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ

استغفار سے زنا کی معافی ہے بشرطیکہ دوبارہ اس کام کی طرف جان بوجھ کر نہ لوٹے ۔

زنا کی معافی

جن لوگوں سے زنا سرزد ہوجائے اور وہ اللہ تعالی سےاپنے گناہ سے متعلق استغفار کریں او جان بوجھ کر اس عمل کو نہ دہرائیں تو اللہ تعالی معاف کردیگا۔ آل عمران ۱۳۵

 وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۔

جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں ،الا یہ کہ کچھ قصور ان سے سرزد ہوجائے بلا شبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے ۔النجم ۳۲

الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ

شیطان لوگوں کو فحش پہ ابھارتا ہے، اور حرام غذا شیطان کی باتوں کو ماننے میں معاون ہوتی ہیں ۔البقرہ ۱۶۹۔

 يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الأَرْضِ حَلالا طَيِّبًا وَلا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ (168) إِنَّمَا يَأْمُرُكُمْ بِالسُّوءِ وَالْفَحْشَاءِ وَأَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لا تَعْلَمُونَ 169۔

جن کے سامنے برہان ہو وہ زنا سے بچ سکتا ہے جس طرح حضرت یوسف بچ نکلے۔ یوسف ۲۴۔

وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْلا أَنْ رَأَى بُرْهَانَ رَبِّهِ كَذَلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِينَ

نماز فحش اور منکر سے روکتی ہے۔

ان الصلاۃ تنھی عن الفحشاء و المنکر۔العنکبوت ۴۵۔

فحش کی تصدیق کیلئے چار گواہیاں مطلوب ہیں۔ النساء ۱۵۔ اس سے یہ معلوم ہوتاہے کہ زنا سنگین گناہ ہے ۔اور محض کسی کے الزام لگانے سے اسے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔

 وَاللاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ أَرْبَعَةً مِنْكُمْ فَإِنْ شَهِدُوا فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّى يَتَوَفَّاهُنَّ الْمَوْتُ أَوْ يَجْعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلا

ماں سے نکاح کرنا خواہ وہ سوتیلی ہی کیوں نا ہو یہ زنا کرنا ہے اس میں اللہ کی بڑی ناراضگی ہے اور یہ برا راستہ ہے۔النساء ۲۲

 وَلا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلا

فحش کا عذاب دوگنا ہے ۔ الاحزاب ۳۰

 يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ مَنْ يَأْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ يُضَاعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَيْنِ وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا

فواحش کے قریب مت جائو خواہ وہ ظاہری ہو یا باطنی ۔الاعراف ۳۳

قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَأَنْ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَأَنْ تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ مَا لا تَعْلَمُونَ ۔

تبصرے بند ہیں۔