لفظ شعلہ بدن حرف چنگاریاں

ذوالفقار نقوی

لفظ شعلہ بدن حرف چنگاریاں
کیوں لگی ہیں تکلم کو بیماریاں

۔

جس کے ہاتھوں میں کشتی کی پتوار ہے
اُس کے خود ڈوبنے کی ہیں تیاریاں

۔

درو تک ریگزاروں کا دریا رواں
کیا ہوئے کار ہائے شجر کاریاں

۔

وہ جو خود ساز تھا، سب کا معمار تھا
راس آئیں نہ اُس کو ادا کاریاں

۔

خود وہ دامن بچا کر نکل جائے گا
دے کے تجھ کو جہاں کی جفا کاریاں

۔

وہ شکار ِ طلسمات ِ محرومیت
کام آئیں نہ جس کو عزداریاں

۔

تیرا ملبوس ِ تن اور کچھ بھی نہیں
سر کشی، خود کشی اور لاچاریاں

تبصرے بند ہیں۔