ماں کی آرزو پھر فریاد

رضی الہندی

ماں میں تجھ سے بہت دور ہوں ماں۔۔۔۔

ماں میں جلد ہی سر پہ دستار حفظ سجائے ہوئے آؤنگا ۔

ماں تو بھی تو چاہتی تھی کہ میں حافظ قرآن بنوں ۔

ماں تم نے ہی تو دعا کی تھی عالم دین بنوں۔

ماں میرے سر پہ دستار فضیلت ہے ۔

ماں میرے جامعہ قندوز میں آخری پروگرام ہے ۔

ماں میرے لئے دعا کرنا کہ میں ایک مقام حاصل کروں ۔

ماں تیرے فخر کا باعث دنیا میں بنوں۔

ماں تیرا ناز میں اپنے کرم سے آخرت میں بنوں۔

ماں اب تک تو نے کتنی قربانیاں دیں ۔

ماں ابتک تونے مجھے پڑھانے کے لئے کیا کیا نہ کیا۔

ماں تم نے اپنے زیورات بھی گروی رکھ دیئے۔

ماں میں تیری ایک قربانی کا بدلہ بنونگا۔

ماں میں تیرے سکون کیلئے میں اویس قرنی بنوں گا۔

ماں میں تیرے زیورات واپس لاؤنگا ۔

ماں تونے ہی تو پہلے پہل کلمہ توحید پڑھایا تھا ۔

ماں میں کلمہ توحید کا چوکیدار بنونگا۔

ماں میں عظمت اسلام کا پاسبان بنونگا۔

ماں میں شان حرمین الشریفین بنونگا ۔

ماں میں ناموس رسالت کا نگہبان بنونگا۔

ماں اب دیکھنا اب تیرا بیٹا کیا  کیا  بنتا ہے ۔

ماں تیری آرزو تھی نہ تو میری شادی کرے گی ۔

ماں میں تیری مرضی سے دولہا بنونگا۔

مائیں آج رات منتظر تھیں کہ میرا بیٹا آج محافظ اسلام، نگہبان ناموس رسالت، قاری قرآن، حافظ قرآن، داعی توحید، قاطع شرک، شمشیر انصاف، شان حرمین الشریفین، اسوہ حسنہ کا پیکر، اخلاق کا نمونہ، کردار کا مخزن، رہبر انسانیت، اور شان والدین بنکر لوٹیگا مگر ۔۔ساری حسرتیں پارہ پارہ ہوگئیں اسلام کی مائیں خون کے آنسوؤں سے نہا گئیں۔

یا اللہ! کیا ہوا ۔۔؟

یا اللہ! تو ھمارے ہی بچوں سے ناراض کیوں تھا۔۔؟

یا اللہ! بئر معونہ پہ ستر حفاظ قرآن شہید ہوئے تھے ۔

یااللہ! آج پھر ایک بڑی تعداد تیرے معصوم بندوں کی شہید ہوگئی۔۔۔

یا اللہ! شام، فلسطین، یمن، لیبیا، تیونس، عراق، میانمار، افغانستان اور ھنوستان کے بعد آج پاکستان میں تیرے دشمنوں کا قہر برپا ہوا ہے ۔

یا اللہ! تجھے تیرے جلال کی قسم عقابی روح ھمارے  بچوں میں بھر اور انکی تو رھنمائی کر ۔۔

یااللہ عزوجل! ھم اپنے ان دنیاوی قائدین سے تنگ آ چکے اب تو ھماری راہ نمائی کر۔۔۔

یا اللہ! تو ظالموں سے انکے ظلم کا بدلا لے لے۔۔۔

یا اللہ! ھماری کوتاہیوں سے درگذر فرماکر ہمارے بچوں کو جنت میں اعلیٰ مقام دینا۔۔۔۔آمین

تبصرے بند ہیں۔