مبارک ہو سبھی اہل وطن کو جشنِ آزادی

احمد علی برقیؔ اعظمی

مبارک ہوسبھی اہل وطن کو جشنِ آزادی
جہانِ رنگ و بو میں ہو نہ کوئی نقشِ فریادی

تعصب اور نفرت دور ہوجائے زمانے سے
رہے ہرشے سے بالاتر دلوں میں جذبۂ شادی

رہیں شیر و شکر مِل جُل کے شیخ و برہمن ہر سو
رہے خوشحال ہر حالت میں آبادی کی آبادی

ہیں جن کے خواب جو شرمندۂ تعبیر ہوجائیں
جہاں سے دور ہوجائے نشانِ جنگ و بربادی

نہ ہو محروم کوئی روٹی ، کپڑے اور نشیمن سے
میسرہوں یہ اشیائے ضروری سب کو بُنیادی

دلوں میں ہے جو برقیؔ وہ کدورت دور ہوجائے
سبھی ہو جائیں مِہر و لطف و حُسنِ خُلق کے عادی

تبصرے بند ہیں۔