ملٹی لینگویل شعری مجموعے کا اجرا تھا وہاں

احمد علی برقی اعظمی

گیارہ اور بارہ نومبر کا تھا دن اک یادگار

تھی وجے واڑا میں اک تقریب ادبی شاندار

پدمحا پدڈی تھیں اس تقریب کی روح رواں

جس میں شامل تھے کئی ملکوں کے شعرا بیشمار

ملٹی لینگویل شعری مجموعے کا اجرا تھا وہاں

جس کے ہے صفحات کی زینت کلام خاکسار

مختلف لہجوں میں اسلوب بیاں ہے دلنشیں

اس کے مندرجات ہیں عصری ادب کے شاہکار

گوش بر آواز تھے سب لوگ سننے کے لئے

بزم میں جس کے لئے ادبی فضا تھی سازگار

رونق بزم سخن تھے بیس ملکوں کے ادیب

جن کے گلہائے مضامیں سے فضا تھی خوشگوار

تیسرا مجموعہ اشعار ہے یہ دلنشیں

جس کے ہے صفحات کی برقی ضخامت اک ہزار

تبصرے بند ہیں۔