منقبت سیدنا حضرت عمر فاروقؓ

ندیم احمد انصاری عامل

عدالت سے اُس کی ہوا عدل جاری
شیاطین کو بس ہوئی شرم ساری

بدلتا تھا رستہ اُسے دیکھ کر تب
تڑپتا ہے نامِ عمرؓ سے بھی جو اب

دعاؤں کی عرضی نبیؐ نے بھی کی تھی
اجازت عمرؓ کو جو عمرے کی دی تھی

نبی کے مصلّے پہ زخمی پڑا تھا
جماعت نہ چھوٹے اسی پر اڑا تھا

نبیؐ کی مراد و دعا کا اثر تھا
خلیفہ تھا دویم نبیؐ کا خُسر تھا

ہے پہلو میں سویا نبیؐ کے ابھی تک
تھا فاروق وہ وہی، وہی جو عمرؓ تھا

تبصرے بند ہیں۔