ندیم احمد انصاری کو ایم فل کی ڈگری تفویض

ندیم احمد انصاری کا نام اردو زبان و ادب، صحافت اور مذہب کے میدان میں معروف ہے۔ حال ہی میں انھیں ممبئی یونی ورسٹی کی جانب سے ایم فل کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔ شعبۂ اردو، ممبئی یونی ورسٹی کے صدر پروفیسر صاحب علی نے انھیں ایم فل کی سند دیتے ہوئے نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا۔

 ندیم احمد انصاری نے ’مولانا عاشقِ الٰہی میرٹھی اور ان کی سوانح نگاری کا تحقیقی و تنقیدی جایزہ‘ کے زیرِ عنوان اپنا تحقیقی مقالہ 2016ء میں جمع کیا تھا۔ مولانا عاشق الٰہی میرٹھیؒ کے انتقال کو تقریباً پچھتر سال گزر چکے ہیں، لیکن تحقیق کے مطابق اس سے قبل ان کی خدمات پر کہیں کوئی مستقل کام نہیں ہوا تھا۔

انھوں نے دیگر کتابوں کے ساتھ حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہیؒ اور حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوریؒ جیسے نابغۂ روزگار حضرات کی سوانح حیات بھی رقم فرمائی ہے، جسے موضوع بنا کر ندیم احمد انصاری نے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔

تبصرے بند ہیں۔