نعت پاک ﷺ

جمالؔ کاکوی

مجھے فکروفن کا نہیں ہے قرینہ

فقط کہ رہا ہوں مدینہ مدینہ

مدینہ ہی بن جائے منزل ہماری

مدینہ جو جاؤں تو لوٹوں کبھی نہ

جنت کی خوشبو بھی ملنے لگی ہے

نظر آرہا ہے     دیارِ مدینہ

محمدﷺ جو راضی خدا بھی ہے راضی

نقوشِ قدم ان کے جنت کا زینہ

شفاعت کریں گے ہم عاصیوں کی

وہ شافعِ محشر ہیں  شاہِ مدینہ

نبیؐ کی ہدایت خدا کاصحیفہ

ہم تک یہ پہنچا ہے سینہ بہ سینہ

اپنی یہ دل کی تمنّا ہو پوری

ہو میری بھی قسمت میں خاکِ مدینہ

کشتی نہ ڈوبی جو طوفانِ نوحؑ میں

محمد ﷺکی امّت کا ہے وہ سفینہ

نبیؐ سے محبت کا  انعام پایا

چمکتے ہیں الفاظ بن کر نگینہ

مجھے نعت کہنی ہے محفل سجاؤ

صلی اعلی جمالؔ بزم شبینہ

تبصرے بند ہیں۔