ننھا غازی

جمال ؔ کاکوی

ازلان میاں دکھلاتے کی
یعنی کھڑی ہے گاڑی ان کی

ازلان میاں کی موٹر کار
کار کے چکے پورے چار

آگے بھی سنئے احوال
کیسا گھوڑا کیسی چال

بھرا ہے ٹنکی میں پٹرول
اے ابو میرے چلئے مؤل

ازلان میاں کا فرمان
مان گئے ہیں ابو جان

پانچ افراد کا تکیہ ہے
چالک کے آگے چکیہ ہے

دائیں بائیں جس سے موڑے
چلتی کار نہ چکیہ چھوڑے

آگے چالک ابو جان
پیچھے امی اور ازلان

جب ابو کار چلاتے ہیں
ازلان بیٹھے اتراتے ہیں

ازلان میاں جب پہہنچے مؤل
تب دیکھئے کیا ہے ان کا رول

جلدی جلدی آگے آگے
نٹکھٹ پیارا بچہ لاگے

دیکھ کے ان کی شوخی شان
دیکھنے والے ہیں حیران

ٹارلی کھینچی آگے بڑھ کر
پیچھے دوڑیں امی ڈر کر

اس کو رکھتے اس کو لاتے
امی کا ہیں ہاتھ بٹاتے

ڈرامے کی یہ بھی ہے تھیم
ٹافی بسکٹ آئیس کریم

شیر نہیں یہ کسی سے کم
ازلان بہادر میں دم خم

چھوٹی سی ننھی سی جان
بھرا ٹارلی میں سامان

آگے آگے اسپِ تازی
وخر وخر ننھا غازی

تبصرے بند ہیں۔