نوجوان شاعر مرحوم اطہر ضیاء کی یاد میں خصوصی نشست کا انعقاد

راغب ارشاد

(ادارہ ادب اسلامی ہند  کرلا ممبئی) 

ادارہ ادب اسلامی ہند کرلا ممبئ کے زیرِ اہتمام ایک شام بیادِ مرزا اطہر ضیاء اصلاحی بروز سنیچر ٢٩ ستمبر ٢٠١٨، بمقام ایس آئی او دفتر، نزد کرلا نر سنگ ہوم، پائپ روڈ، کرلا(مغرب)، ممبئی ٧٠ میں منعقد ہوئی،  جسکی صدارت جناب عبید اعظم اعظمی صاحب اور نظامت کے فرائض جناب محمد فاروق اصلاحی (جنرل سکریٹری انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح سراے میر مہاراشٹرا، یونٹ) و جناب محسن ساحل صاحبان نے انجام دی۔

بطور مہمانِ خصوصی قطر سے تشریف لائے جناب عزیز نبیل و جناب آصف اعظمی صاحبان کی شرکت نے محفل کو اور معیاری بنا دیا، انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح سرائے میر (مہاراشٹر یونٹ) کے تمامی ارکان نے پروگرام میں بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی، حسب دستور پروگرام کا آغاز جناب اظہر کلام اصلاحی صاحب نے تلاوتِ قرآن پاک  سے کیا۔

جناب فرحان علیم اصلاحی صاحب نے ابجَد عشق سے کچھ منتخب اشعار پیش کرتے ہوئے مرحوم اطہر ضیاء اصلاحی کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور جناب عزیز نبیل، جناب آصف اعظمی، جناب اختر سلطان اصلاحی (نائب صدر انجمن طلبہ قدیم مدرسۃ الاصلاح سراےمیر مہاراشٹرا یونٹ)، جناب ڈاکٹر قمر صدیقی، جناب اظہر کلام اصلاحی اور جناب مرزا سلیم صاحبان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 ممبئی اور اطراف کے کئی نامور شعراء کی شرکت نے محفل کو رونق بخشی۔

مہمان شعراء میں عبید اعظم اعظمی، جناب عزیز نبیل، جناب قمر صدیقی، جناب ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر، جناب نادر انیس، جناب حسین کاوش، جناب انور کمال، جناب سلیم رشک، جناب مقصود آفاق، جناب محسن ساحل، جناب احسن عثمانی، جناب مرزا انور بیگ صاحبان نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمایا۔

مقامی شعراء میں؛ جناب ارشد جمال، جناب شیخ عبداللہ مسرور، جناب منظر بلیاوی، جناب اختر الہ آبادی، جناب راغب ارشاد صاحبان نے بھی اپنے کلام سنائے۔ سامعین کی قابل لحاظ تعداد نے محفل کو تاریخی بنا دیا۔

طعام کے بعد جماعت اسلامی ہند کرلا کے امیر مقامی جناب عبدالحسیب بھاٹکر صاحب اور انجمن طلبہ قدیم مدرستہ الاصلاح سرائے میر (مہاراشٹر یونٹ) کے صدر جناب جاوید اصلاحی صاحب و ارکان کے درمیان ایک تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پروگرام کے اختتام پر نگراں شیخ عبداللہ مسرور صاحب نے شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا،

لوگوں نے پروگرام کی کامیابی کے لیے الداعی جناب راغب ارشاد اور جناب جاوید اصلاحی صاحب کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرے بند ہیں۔