پھول پتھر پہ کھلانے میں بہت وقت لگا

محبوب عالم دلکش اعظمی

 پھول پتھر پہ کھلانے میں بہت وقت لگا
دل کو آئینہ بنانے   میں   بہت وقت لگا

…

رسم  فاتحہ   ادا کر دیا گھر والوں   نے
جب اسے لوٹ کے آنے میں بہت وقت لگا

…

اک ذرا    دیر   لگی    ہوگیا   نذر آتش
وہ  مکاں جس کو بنانے میں بہت وقت لگا

…

جانے کیا بات ہوئی دیکھنے کے بعد تجھے
چاند کو چاند بتانے میں بہت وقت لگا

…

اجنبی شہر تھا ناآشنا تھے لوگ وہاں
اس لئے دل کو لگانے میں بہت وقت لگا

…

بھول جانا ہی بڑی بات ہے اس کو دلکش
یہ الگ بات ب ھلانے میں بہت وقت لگا

تبصرے بند ہیں۔