ڈاکٹرمحمد نعیم اللہ خیالی

ڈاکٹر محمد نعیم اللہ خیالیؔ کی پیدائش 15 اپر یل 1920ء میں شہر بہرائچ کے محلہ قاضی پورہ میں خان عبداللہ کے یہاں ہوئی ۔آپ کے والد محترم شہر کے زمینداروں اور مجاہد آزادی کے صفِ اوّل کے رہنماؤں میں تھے ۔آپ کے گھر میں دینی ماحول تھا ،آٓپ کے والد حضرت شاہ فضل الرحمٰن گنج مُرادآبادیؒ سے بیعت تھے ۔ڈاکڑ خیالی ؔ بعمر ۱۶ سال 1936ء میں شوقیہ طور پر ایک بزرگ حضرت سید مرحوم شاہ پیشاوری ؒ سے سلسلہ قادریہ مجدّدیہ میں بیعت ہو گئے،کتب درسیہ میں خلاصہ کیدانی اور قدوری کا درس بھی ان سے حاصل کیا ۔1938ء میں میں آپ کے شیخ پیشاور میں رحلت کر گئے۔اگلے سال 1939ء میں ابتدائی عربی و فارسی ادب و طب یونانی کے اُستاد حکیم صاحب بھی انتقال فرما گئے ،جنکا آپ پر گہرا اثر تھا،جس سے آپ محروم ہو گئے ۔اگست 1940ء میں والد محترم کا بھی انتقال ہو گیا اس طرح لگاتار 3 سالوں میں روہانی،علمی اور جسمانی سر پرتوں کا سایئہ شفقت سےمحروم ہو گئے ۔خیالی صاحب اسکولوں کالجوں کی زندگی سےمحروم رہے لیکن علم و ذکاء اورعقل و ادراک کے خالق نے آپ کو وہ استعداد،اہلیت اور عرفان و شعور عطا کیا جس کی بدولت خیالی صاحب روایتی مدرسوں اور رسمی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں قدم رکھے بغیر ہائی اسکول سے لیکر ایم۔اے۔تک سارے مدارج و مراحل پرائیوٹ امیدوار کی حشیت سے طے کئے ان کے علاوہ منشی کامل ،دبیر کامل ،فاضل طب وغیرہ کے امتحانات بھی نمایاں پوزیشن سے پاس کئے ۔
ادبی خدمات
خیالی صاحب کوعربی ،فارسی،ہندی،اردو،تامل،تیلگو،بنگلہ کے علاوہ روسی ،فرنچ،جرمن،انگریزی ، چینی،ترکی اور لاطینی زبانوں میں بھی کافی عبور تھا۔
لسانیات کے علاوہ ایلوپیتھی،طب یونانی،آیورویدک طریقہ علاج میں عملی طور پر زبردست مہارت تھی ،لیکن آپ نے علمی اور ادبی ذوق کی پرورش اور تعلیم و تدریس کے جذبات کے پیش نظر پیشۂ معلمی کا انتخاب کیا اور 1956ء سے 1980ء تک آزاد کالج بہرائچ میں اردو اورعربی کا درس دیتے رہے ۔ آخر میں کچھ وقت کے لئے کسان ڈگری کالج میں بحیسیت پروفیسر اردو تقرر ہو گیا۔سبکدوش ہونے کے بعد تصنیف و تالیف کے کاموں میں لگ گیے، اور "ادارہ لسانیات ” اور ” ادارۃ المصنفین” کا قیام کیا ۔ڈاکٹر خیالی صاحب کا ایک تاریخی کام حضرت شاہ ابوالحسن زید فاروقی کی فارسی کتاب "مناہیج السّیر "کا اردو ترجمعہ بنام "مدارج الخیر” کے کیا جو تصوف کی ایک اعٰلی درجہ کی کتاب ہے اور سلسلہ نقشبندیہ مجدّدیہ کے راہ سلوک پر مستند کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔خیالی صاحب نے لسانیات میں ایک عظیم کام انجام دیا ہے ۔ آپ نے "اردو کی بین الااقوامی حیثیت” پر کئی کتابے لکھی ہے ۔خیالی صاحب کے ملک اور بیرون ملک کے ادبی و تنقیدی رسائل و جرائد میں تاعمر مضامین اور مقالے شائع ہوتے رہے جن کا کوئی شمار نہیں ۔آپ بہرائچ سے شائع ہونے والے ماہنامہ "چودھویں صدی” کے با نی اور مدیر تھے
سماجی خدمات
لسانیات کے علاوہ ہومیوپیتھی،یونانی،آیورویدک طریقہ علاج میں عملی طور پر زبردست مہارت تھی ،اور اس فن کے ماہر افراد سے استفادہ کرتے رہے اور پورے شہر میں ہومیوپیتھی کے ایک مشہور طبیب ہوئے۔
وفات
31 دسمبر 1991ء کو آپ کا بہرائچ میں انتقال ہوا،اور تدفن احاتہ شاہ نعیم اللہ ؒ (خلیفہ حضرت مرزا مظہر جان جاناں ؒ ) میں ہوئی ،جس میں شہر کے تمام بہت سے لوگوں نے سرکت کی تھی۔
صدا افسوس آج آپ کی خدمات کو اہل بہرائچ بھی بھلا بیٹھے ہیں۔

فہرست کتب مطبوعہ و غیر مطبوعہ
ڈاکٹر مولانا محمد نعیم اللہ خاں خیالیؔ بہرائچی
1۔دینیات کی کتابیں

1۔بیان خیر البشرﷺ سیرت پاک برائے محفل میلادالنبیﷺ (مطبوعہ)
2۔ مفتاح القران فارسی ترجمعہ جناب محفوظ الرحمن کی فرمائش پر مفتاح القران حصہ اول کا فارسی ترجمعہ ( غیر مطبوعہ)
3۔معمولات خیر حضرت شاہ ابوالخیر ؒ کے وظائف معمولہ مطبوعہ
4۔مدارج الخیر مناہج السییر فی مدارج الخیر (از مرشد حضرت زید )کا اردو ترجمعہ مطبوعہ
5۔جامع انتخاب خیر حضرت زید ؔ دہلوی کی مقامات خیر کی تلخیص مطبوعہ
6۔معارف مکتوبات امام ربانیؒ فہرست مضامین و مسائل رد یفوار مطبوعہ

2۔حکمیات  کی کتابیں
1۔ غذائیات فعلیاتی و حیاتینیو حراری و عنصری اصلولوں پر غذا و پرہیز و علاج ( غیر مطبوعہ)
2۔خارجیات یا خارجی علاج ( غیر مطبوعہ)
3۔مسائل ہومیوپیتھی ( غیر مطبوعہ)
4۔ہومیوپیتھک تجربات مطب( نامکمل)
5۔روحانیات مقدمہ بر بحث نظریۂ خاص بابت انسان از جسم و ذہن نفس وروح ( غیر مطبوعہ)
6۔انسانیاتی علاج جدید فن علاج کی ذاتی اختراع ق تدوین ز یر تحریر(نامکمل)
7۔اکسیرات ہومیوپیتھی زیر تحریر (نا مکمل)
8۔طبی چٹکلے مفرد دوا سے علاج ( غیر مطبوعہ)

3۔ادبیات کی کتابیں
1۔ریاض سخن مجموعہ اشعار پسندیدہ و منتخبہ مشتمل بر حصص زبان ( غیر مطبوعہ)
2۔مصدرنامہ فارسی معادر مفرد ومرکبہ قدیم ع جدیدہ ( غیر مطبوعہ)
3۔ صلاتِ فعلیہ ترجمعہ اردو ترتیب جدید النفحتہ الا جملیہ عربی نحو ( غیر مطبوعہ)
اردو کی بین الاقوامی حیثیت
(الف) حصہ اول : اردو حروف واصوات کی آفاقیت (مطبوعہ)
(ب) حصہ دوئم: اردو الفاظ ایک بین الاقوامی رابطہ (مطبوعہ)
(ج) حصہ سوئم: اردوایک ہمہ گیر زبان (مطبوعہ)
(د)حصہ چہارم : اردو ادب کا جمہوری کردار (مطبوعہ)
5۔تاریخ زبان و ادب اردو لسانیاتی و ارتقائی نقطۂ نظر سے (نامکمل)
6۔اردو کے غیر مسلم خاندانی شاعر و ادیب (نامکمل)
7۔اردو جرمن و جرمن اردو ڈکشنری ( غیر مطبوعہ)
8۔ترجمان القواعد اردو صرفی ونحوی قاعدے ( غیر مطبوعہ)
9۔گلزارِ فارسی برائے طلبائے ہائی اسکول (یو۔پی بورڈ سے منظور شدہ) مطبوعہ

4۔تاریخیات کی کتابیں
1۔تاریخ مسعودی (اردو) تاریخ و سوانح سید سالار مسعود غازیؒ مطبوعہ
2۔تاریخ مسعودی(ہندی) تاریخ و سوانح سید سالا ر مسعودغازی مطبوعہ
3۔سخن ورانِ بہرائچ شعرائے بہرائچ کے تعارف و تذکرہ پر مشتمل (نامکمل)
5۔ذاتیات کتابیں
1۔نقوش خیالیؔ نوشئے و خاکے ( غیر مطبوعہ)
2۔مرقع خیالیؔ کلیات نشری (پانچ جلد ) ( غیر مطبوعہ)
3۔فانوس خیالی ؔ کلیات شعری(سات جلد) ( غیر مطبوعہ)
4۔فردوس خیالیؔ کلیات مراسلات رفعات مختلف زبانوں میں ( غیر مطبوعہ)

6۔صحافت
1۔فنِ لطیف ماہنامہ رسالہ
2۔چودھویں صدی ماہنامہ رسالہ

7۔متفرقات 
1۔صنعت و حرفت اشیاء سازی ( غیر مطبوعہ)
2۔قیافہ شناسی متضمن دلائل و احکام روحانی و جسمانی ( غیر مطبوعہ)
3۔رموزالید ( غیر مطبوعہ)
4۔عملی کاشتکاری خلاصہ و ترجمعہ اردو نوین کرسی وگیان ( غیر مطبوعہ)
5۔فن تاریخ گوئی ( غیر مطبوعہ)
6۔فارسی آموز ( غیر مطبوعہ)
7۔فارسی افروز ( غیر مطبوعہ)
8۔اردو نامہ جد ید تدوین پرائمر ( غیر مطبوعہ)
9۔خیالی دائمی جنتری ( غیر مطبوعہ)

تبصرے بند ہیں۔