ڈاکٹر ایم۔ نظام الدین کو بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

پرنسپل ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج(خودمختار) محبوب نگر کی اطلاع کے مطابق آج سمیناراڈیٹوریم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی  حیدرآباد میں حکومت تلنگانہ محکمہ کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے یواترانگم 2017ء کا جلسہ تقسیم انعامات اور کلچرل پرگرام کا انعقاد عمل میں آیا اس تقریب میں ڈاکٹر ایم نظام الدین اسسٹنٹ پروفیسر اردو ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج (خودمختار)محبوب نگر کوکمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے اردو بیسٹ ٹیچربرائے سال2017 ڈگری کالج سطح کا ایوارڈجناب ڈٰی نوین متل کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کے ہاتھو ں ایوارڈ و توصیف نامہ دیاگیا۔ اس موقع پرپروفیسر بی۔ راجہ رتنم وائس چانسلر پالمورو یونیورسٹی، پروفیسر سیتارام وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد، ڈاکٹر درجن آر جے ڈی ورنگل، ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل و دیگر معززین موجود تھے، واضح رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر ایم نظام الدین کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ نے اردوبیسٹ ٹیچر ایواڈ سے نوازا تھا۔ ڈگری کالجس کی سطح پر اردو بیسٹ ایوارڈ ملنے پر انہیںڈاکٹر جی یادگیر پرنسپل، ڈاکٹر پدماوتی وائس پرنسپل، وینکٹیشورلو کنٹرولر آف اگزمینشن، شیولیلا اکیڈیمک کواڈینٹر، سریش اکیڈیمک کواڈنیٹر، ستیہ نارئن گوڑ، ، ڈاکٹر محمد غوث، ڈاکٹر عزیزسہیل، شیخ شجاعت علی، عارفہ جبین، آفرین سلطانہ، عزیز و اقارب دوست احباب اساتذہ شاگردوں نے مبارک باد پیش کی۔

پالمورو یونیورسٹی ٹاپر کوثر بیگم کو حکومت تلنگانہ کا ایوارڈ

 کوثر بیگم طالبہ بی اے (ای پی پی) ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری وپی جی کالج (خودمختار)محبوب نگرکو پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر کی سطح پر آرٹس گروپ میں اعلی نشانات حاصل کرنے پرآج سمیناراڈیٹوریم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد میں حکومت تلنگانہ محکمہ کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے یواترانگم 2017ء کا جلسہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میںکوثر بیگم کوجناب ڈی نوین متل کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کے ہاتھو ں لیا پ ٹاپ (Laptop)میڈل و توصیف نامہ دیاگیا۔ اس موقع پرپروفیسر بی۔ راجہ رتنم وائس چانسلر پالمورو یونیورسٹی، پروفیسر سیتارام وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد، ڈاکٹر درجن آر جے ڈی ورنگل، ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل و دیگر معززین موجود تھے۔ ساتھ ہی آفرین بیگم بی اے (ای پی پی) ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری وپی جی کالج (خودمختار)محبوب نگرکو مضمون نظم و نسق عامہ میں ریاستی سطح پر اول نشانات حاصل کرنے پرجناب ڈی نوین متل کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کے ہاتھو ں ایوارڈ، میڈل و توصیف نامہ دیاگیا۔ ان دونوں طالبات کی ریاستی سطح پر امتیازی کامیابی پرڈاکٹر جی یادگیر پرنسپل، ڈاکٹر پدماوتی وائس پرنسپل، وینکٹیشورلو کنٹرولر آف اگزمینشن، شیولیلا اکیڈیمک کواڈینٹر، سریش اکیڈیمک کواڈنیٹر، ستیہ نارئن گوڑ، ، ڈاکٹر محمد غوث، ڈاکٹر عزیزسہیل، شیخ شجاعت علی، عارفہ جبین، آفرین سلطانہ، عزیز و اقارب دوست احباب اساتذہ شاگردوں نے مبارک باد پیش کی۔

تبصرے بند ہیں۔