الله تیری رحمت

نزہت قاسمی

الله غفلتوں میں  ہم اس قدر ہیں مست
سانحوں پر ہی یاد آتی ہے تیری رحمت

کہنے کو تو کہتے  ہی رہتے ہیں ہر  وقت
الله تیری قدرت تیری رحمت تیری حکمت

لیکن  دلوں کی اب  رہی  نہ وہ اطاعت
جو حق ہے صرف اور صرف الہٰیِ عظمت

مولا  ہمیں چاہیے دنیائے  محبت کی  غفلت
دل اور عمل میں ہو بھر پور خضوع وخشیت

توفیق  ایسی  دیجیۓ  ائے  رٙبّ  کائنات
فضول مشغلوں سے اُمت میں ہو بیزاریت

بیدار  ایسی  ہو ہم میں تیری  رضا کی رغبت

مقصدسےہمیں ہٹانہ سکےدنیا کی کوئی طاقت

تیری شیانِ شان کے  آگے میری  ذرّہ حیثیت
ائے رحیم عنایت ہے تیری جو دعاگو ہے نزہت

تبصرے بند ہیں۔