بیاد ممتاز ادیب و صحافی ریاض قدوائی مرحوم

احمد علی برقی اعظمی

نہ رہے اُف ریاض قدوائی

یہ خبر سن کے آنکھ بھر آئی
۔

ساتھ اُن کے نشست اور برخاست
آج بے اختیار یاد آئی
۔

لوحِ دل پر ہیں نقش ان کے نقوش
میرے جیسے ہوں وہ بڑے بھائی
۔

تھے صحافی بھی اور ادیب بھی وہ
ان کے اسلوب میں تھی گیرائی
۔

دے خدا ان کی روح کو تسکین
ان کی ہو خلد میں پذیرائی
۔

تھے وہ اِک حسنِ خُلق کا پیکر
کسر نفسی میں تھی دلآرائی
۔

تھے وہ برقی بصد خلوص و نیاز
مظہرِ علم و فضل و دانائی

4 تبصرے
  1. Saffi Riaz Kidwai کہتے ہیں

    AAP SAB SE WALID SAHAB KE LIYE DUA E MAGHFIRAT KI GUZARISH

  2. اشما عزت کہتے ہیں

    اللّه ہمارے پھوپھا جان کو جنّت اتا فرماے ۔ انکے جانے سے اردو ادب کی ایک اور۔ شاخ ختم ہو گئی ۔ انکی۔ کمی کو۔ کوئی بھی پورا نہیں۔ کر سکتا ۔

  3. Shaikh MOHD FAISAL کہتے ہیں

    ALLAH UNKE SAARE GUNAHO KO MAAF KRKE JANNAT ME ALLA MUKAAM ATA KRE,

  4. Ahemd کہتے ہیں

    he was a man with full of calmness and serenity. May Allah bless his soul.

تبصرے بند ہیں۔