بیسٹ اردو پوئیٹری: منظوم تاثرات اور اظہار امتنان و تشکر

احمد علی برقیؔ اعظمی

بیسٹ اردو پوئیٹری کا سلسلہ ہے لاجواب

اس کی بزم آرائیاں ہوتی ہیں بیحد کامیاب

۔

خادمِ اردو ہے یہ سود و زیاں سے بے نیاز

کرتی ہے یہ بزم اربابِ نظر کا احتساب

۔

آج کی بزم سخن اس کی تھی یہ حالی کے نام

ہے مسد س  جن کی دنیائے ادب میں انتخاب

۔

اس نے موضوعِ سخن اس بزم کا رکھا تھا ’’دکھ‘‘

جس کی دعوت پر ہوا تھا میں بھی اس میں باریاب

۔

پیش کرتا ہوں مبارکباد سب احباب کو

جن سے قایم اس موقر بزم کی ہے آب و تاب

۔

مبتدی و مُنتہی کرتے ہیں سب مشقِ سخن

فضلِ حق سے سب کے ہوں شرمندۂ تعبیر خواب

۔

کاوشیں توصیف کی توصیف سے ہیں بالا تر

فضلِ حق سے اپنے ہوں ادبی مشن میں کامیاب

۔

ان کے کارِ خیر میں برقیؔ بھی ان کے ساتھ ہے

اپنے وہ حسنِ عمل سے ہوں سدا عزت مآب

تبصرے بند ہیں۔