روٹھی ہوئی اس سے زندگانی دیکھی نہیں جاتی

خالد راہی

روٹھی ہوئی اس سے زندگانی دیکھی نہیں جاتی
آنکھوں میں ٹہری ہجر کی کہانی دیکھی نہیں جاتی

سہمی سی رہتی ہے آب و ہوا اب بھی شہروں کی
دشتِ کرب و بلا کی جیسی ویرانی دیکھی نہیں جاتی

پیوند لگے لباس میں کیو ں ہنستے مسکراتے لوگ
زرق برق چہروں کی پشیمانی دیکھی نہیں جاتی

ہر ایک سے ملتا ہوں مسکراتے ہوئے
آنکھوں میں کسی کی طغیانی دیکھی نہیں جاتی

بس یونہی چل پڑتا ہوں ساتھ اسکے خالد
مجھ سے تنہائی کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی

تبصرے بند ہیں۔