سوپر فاسٹ انٹرنیٹ 

حافظ فیصل عادل

اس قدر فاسٹ ہے نٹ میرا کہ ماشاء اللہ

پیج اک کھولنا چاہوں تو صدی بھی کم ہے

 کون رشتوں کو ہے پہچانتا نٹ آنے پر

لوگ جینے کی دعا دے کے نہ جینے دیں گے

کیا رقم جمع کریں جو ہیں مناظر دلچسپ

دلفریب ایڈ سے ہم لوٹ لیے جاتے ہیں

لے کے ہاتھوں میں جو موبائل پلٹ جاتے ہیں

اپنی ہی ذات میں گھنٹوں وہ سمٹ جاتے ہیں

کبھی یوٹوب کبھی چہرہ کتابی کھولے

لائک اور شیئر میں محدود ہوے ہیں ہم لوگ

سانپ زہریلا کوئی سونگھ گیا ہو جیسے

اتنے چپ چاپ کہ قبروں کا گماں ہوتا ہے

مدتوں بیٹھے ہیں اک نور کے آگے ایسے

سر جھکائے ہوئے جیسے ہو مراقب کوئی

آگے کیا ہوگا نہ سوچیں گے خدا خیر کرے

ہے یہی ڈر نہ مری سمت کوئی پیر کرے

تبصرے بند ہیں۔