سہ روزہ جشنِ ریختہ 2017: منظوم تاثرات

احمد علی برقیؔ اعظمی

ریختہ کے تین دن کے جشن کا یہ اہتمام

اہلِ اردو کے لئے ہے بادۂ عشرت کا جام

ریختہ ہے گنگا جمنی ہند کی وہ ترجماں

دے رہی ہے سب کو جو مہر و محبت کا پیام

سہ لسانی ہے یہ ویب سایٹ نہایت دلنشیں

ہے دعا جاری رہے اس کا یونہی یہ فیضِ عام

کر رہی ہے اردو کی میراث کو محفوظ یہ

ہیں مشاہیرِ ادب کے اس میں معیاری کلام

وہ زباں جمہوریت کی ہے جہاں میں جو مثال

بزمِ سہ روزہ سجی ہے اس کی یہ اردو کے نام

خادمِ بے لوث ہیں اردو کے برقیؔ ایس صراف

اردو کی ترویج کا جو کررہے ہیں آج کام

تبصرے بند ہیں۔