قرآن مجید کا فلسفئہ ’آیات‘

قمر فلاحی

قرآن مجید میں آیات کا استعمال آیات قرآنی اور عام نشانیوں کیلئے بھی ہوا ہے۔ نشانی نشان راہMilestone کو کہتے ہیں جس کے ذریعہ منزل تک پہونچا جاتا ہے بظاہر یہ بے جان ہوتی ہے مگر بے جان ہوکر بھی جانداروں کو منزل کا پتہ دیتی ہے۔ اگر کوئ شخص اس کا انکار کرے تو وہ منزل یعنی جنت میں نہیں پہنچ سکتا بلکہ گمہراہی یعنی جہنم میں داخل ہوجائے گا۔ عقلمند وہی ہے جو اس سےراہنمائ حاصل کرے جو اس کو اپنا رہنما ماننے کو تیار نہیں وہ اندھیرے میں ہے اور گونگا اور بہرا ہے۔ جس طرح بھٹکا ہوا مسافر ہانپتا کانپتا ہے اسی طرح آیات الہی کا منکر کتے کی طرح ہانپتا کا نپتا اور زبان لٹکاتا ہے۔ آسمان اور زمین آفاق و انفس آیات الہی سے بھرے ہوئے ہیں بس اسے دیکھنے کیلئے ایمانی نظر چاہیے چنانچہ جو اس ایمانی نظر سے محروم ہیں وہ تمام آیتوں کا انکار کر بیٹھتے ہیں۔

مندرجہ ذیل چیزیں بطور آیت کے قرآن مجید میں مذکور ہیں:

گدھا۔ البقرہ ۲۵۹۔ اوںٹ۔ الاعراف ۷۳۔ گونگا کر دینا۔ مریم ۱۰۔ دن و رات کا آگے پیچھے آنا۔ آل عمران ۱۹۰۔ کھٹمل مینڈک اور خون۔ الاعراف ۱۳۳۔ للمتوسمین۔ [صاحب فراست] الحجر ۷۵۔ چوپایوں میں۔ طہ ۵۴۔ دابہ۔ الجاثیہ ۴۔ بجلی۔ الروم ۲۴۔ کشتی لقمان ۳۱۔ قرآن مجید کی آیتیں۔

آیات الہی کا مقصد

تاکہ لوگ متقی بن جائیں۔ البقرہ ۱۸۷

تاکہ لوگ ذکر کرنے والے بن جائیں۔ البقرہ ۲۲۱۔

تاکہ لوگ عقل سے کام لینے والے بن جائیں۔ ۲۴۲

تاکہ لوگوں کو ہدایت مل جائے۔ آل عمران ۱۰۳۔

تاکہ لوگ رجوع کریں۔ وکذالک نفصل الایات ولعلھم یرجعون۔ الاعراف ۱۷۴۔

آیتوں کا فائدہ کن کو ہوتاہے؟

مومنین۔ الحجر ۷۷۔ تفکر کرنے والی قوم۔ النحل ۱۱۔ ذکر کرنے والے النحل ۱۳۔ سننے والے۔ النحل ۶۵۔ عقل سے کام لینے والے۔ النحل ۶۷۔ منیب بندے۔ سبا ۹۔ اولو الالباب۔ آل عمران ۱۹۰۔ سمجھنے والے [لقوم یفقہون] الانعام ۹۸۔ شکر بجا لانے والے۔ الاعراف ۵۸۔ اولی النھی۔ [باز رہنے والے، عقلمند] طہ ۵۴۔ عالموں کیلئے۔ الروم ۲۲۔ یقین کرنے والوں کیلئے۔ الجاثیہ ۴۔

اہل ایمان کی نظر میں آیتوں کی اہمیت

آسمان اور زمین میں بےشمار آیتیں ہیں اہل ایمان کیلئے۔ الجاثیہ ۳۔

اہل ایمان کے سامنے جب رحمن کی آیات کی تلاوت ہوتی ہے تو وہ روتے ہوئے سجدہ ریز ہوجاتے ہیں۔ مریم ۵۸۔

اہل کفر کے سامنے آیتوں کی اہمیت

کافروں کے سامنےجب اللہ تعالی کی واضح آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو کافروں کے چہرے پہ ناپسندیدگی دیکھی جاتی ہے۔ [چہرے بگڑنے لگتے ہیں ] الحج ۷۲۔

اللہ تعالی کی آیتوں کو صرف ختار و کفور[غدار اور ناشکرے] ہی جھٹلاتے ہیں۔ لقمان ۳۲۔

اگر یہ لوگ تمام آیتیں دیکھ لیں گے جب بھی ایمان نہیں لائیں گے۔ الانعام ۲۵۔

یہ لوگ یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ان پہ ان کے رب کی طرف سے آیت کیوں نازل نہیں کی گئ۔ یونس ۲۰

اہل کتاب کو اگر تم تمام آیتیں دکھادو جب بھی وہ تمارے قبلہ کی اتباع نہیں کر سکتے۔ البقرہ ۱۴۵۔

آیتوں کے انکار کرنے کا انجام

عنقریب ہم اپنی آیتوں کو آفاق و انفس میں دکھا دیں گے۔ فصلت ۵۳۔

آیتوں کا انکار کرنےوالےجہنم میں جائیں گے۔ النساء ۵۶۔

جو آیتوں کو جھٹلاتے ہیں وہ گونگےاور بہرےہیں اندھیرے میں۔ الانعام ۳۹۔

اللہ تعالی کی آیتوں کو جھٹلانے والوں کی مثال کتے جیسی ہے اگر ان پہ حملہ کرو جب بھی زبان لٹکائے اور اگر چھوڑ دو جب بھی زبان لٹکائے۔ ذالک مثل القوم الذین کذبوا بآیاتنا۔ الاعراف ۱۷۶۔ بری مثال ہے ان لوگوں کی جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں۔ الاعراف ۱۷۷۔

تبصرے بند ہیں۔