نبی ابراھیمؑ

 نزہت قاسمی

 حبِّ خدا اور قربانی آپؑ کی مشہورِ جہاں
ثابت یہ کیا خلق کا ہے خدا خالقِ جاوداں

جس نے ڈھونڈا  خدا  کو  خدا کی طرح
آفتاب وقمر نہ چمکتے ستاروں کی طرح
حکمت’رحمت’قدرت غالب ہےخدا ہر طرح
ازل سے ہی بقاءوہ محال ہے خدا کی شرح
نبی ابراہیم نے حق کو کیا آشکارے جہاں
ثابت یہ کیا خلق کا ہے خدا خالقِ جاوداں

    جاہ و منصب اور عیشِ و عشرت کیا
ذاتِ باری کے آگے جان و اولاد بھی کیا
عشقِ الہی کو ایسے مقصدِ زندگی بنالیا
حق کے حضور دوستی کا مقام پالیا
مسمار کیا صنم کدہ دکھائی ہمتِ مرداں
ثابت یہ کیا خلق کا ہے خدا خالقِ جاوداں

 رہا اصول آپ کا خدا کی سچی بندگی
اور جو باطل کے آگے جھکے نہیں کبھی
ایمان میں سبقت کی شان اُن کی نرالی
اذنِ خدا اِن پر دہکتی آگ گل زار ہوگئی
توکلّ علی الله پر آپ کےحیران ارض وسماں
ثابت یہ کیا خلق کا ہے خدا خالقِ جاوداں

اہلِ خانہ کی آپ کے حبِّ الله میں ہے مثال
بی بی ہاجرہ نے کیا راہ خدا میں صبرِ کمال
فرزند اسماعیل فرمابرداری میں فقیدالمثال
رہتی دنیا تک جس کو اللہ نے کردیا  لازوال
بی بی سارہ واسحاق بھی اعلیٰ مرتبہؑ جہاں
ثابت یہ کیا خلق کا ہے خدا خالقِ جاوداں

   زیست قائم جو رہے سدا ربّ کی رضا پر
خلیل الله بنے ابراھیم’مقام ہے ہمارا کہاں پر
محمدِ رسول الله نے ہمیں پہنچادیا ایمان پر
سچےامتی ہونگےالله و رسول کی اطاعت پر
نزہت عشقِ حقیقی ہے اصل دولتِ دوجہاں
ثابت یہ ہوا خلق کا ہے خدا خالقِ جاوداں

تبصرے بند ہیں۔