ورلڈ وایڈ ویب کی تیسویں سالگرہ پر منظوم تاثرات

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی

ورلڈ وایب ویب کا ہے یہ تیس سالہ جشن آج
آج ہی کے دن ہوا تھا اس کا عالم میں رواج

ختم جس سے آج قُرب و بُعد کے ہیں فاصلے
دیتا ہے گوگل کا ڈوڈل بھی اسے اپنا خراج

آج اِنٹرنیٹ پہ ہے ہر چیز کا دارومدار
ابن آدم کے دلوں پر کررہا ہے اب جو راج

جملہ سوشل میڈیا کا ہے اسی پر انحصار
مُنعکس ہوتا ہے جس سے عہدِ حاضر کا مزاج

کام ہو سکتا نہیں پورا کوئی اس کے بغیر
ورڈ وایڈ ویب کا ہے سارے جہاں میں اب رواج

زندگی کا کوئی بھی گوشہ نہیں اس سے الگ
ورلڈ وایڈ ویب کا ہے ہر چیز میں اب امتزاج

اشبِ دوراں کی ہے اس کے ہی ہاتھوں میں لگام
ہر جگہ محتاج ہے اس دور میں اس کا سماج

فیس بُک ، ٹویٹر ہو برقیؔ یا کہ ہو وہ واٹس ایپ
یہ نہ ہو تو ان کا رک جائے گا سارا کام کاج

تبصرے بند ہیں۔