محمد اسعد فلاحی

محمد اسعد فلاحی

معاون تصنیفی اکیڈمی، مرکز جماعت اسلامی ہند

‘مسلم پرسنل لا’ کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں!  

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی ایسی ہے جو شریعت اسلامیہ اور مسلم پرسنل لا سے ناواقف ہے۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے، مسلمانوں میں پرسنل لا کی تفہیم و تشریح اور اس تعلق سے ان کے اندر بیداری لانے کے لیے ایک بہت اچھا موقع ہے۔موجودہ حکومت، عدالتوں اور کچھ سیکولر لوگ مسلم پرسنل لا کو ختم کرنے، مسلمانوں کو دستور ہند میں حاصل حقوق سے محروم کرنے اور یکساں سول کوڈ کے نافذ کرنے کی منصوبہ بند کوشش کر رہے ہیں ۔دیکھا جائے تو اس معاملے مسلمان بھی کسی حد تک قصور وار ہیں ۔ جب کبھی ان کے درمیان نزاعات پیش آتے ہیں ، تو وہ اپنے مذہبی اداروں ، دار الافتاء، دار القضاء وغیرہ کے ذریعہ انھیں حل کرانے کے بہ جائے سرکاری عدالتوں کا رخ کرتے ہیں ، اس طرح وہ خود عدلیہ کو اپنے پرسنل لا میں مداخلت کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔مسلم عوام کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ اختلافات و نزاعات میں کورٹ، کچہری کے چکر لگانے کے بجائے شرعی پنچایتوں اور دار القضاء کا کے ذریعہ اپنے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں ۔

مزید پڑھیں >>

ہندوستان: حال اور مستقبل

میں ای وی ایم کی تھیوری کے بجائے اس بات کو مانتا ہوں کہ زمین کے اندر کچھ تو ہو رہا تھا، جس کو ہم سب کو کچھ نہیں پتا تھا۔ بول بم کے ساتھ راشٹریہ جھنڈا چلتا رہا، دلتوں کی بستیوں میں جا کر لوگ پائوں دھوتے رہے، ان کو بہتر ہندو بتاتے رہے اور ہم ان بستیوں سے دور رہے۔ اب ہمارے لڑائی اور بڑی ہونے والی ہے۔ کیوں کہ پہلے لوگ میڈیا سے امید رکھتے تھے۔،لیکن اب میڈیا سے خیر کی امید نہیں کی جا سکتی۔ اب ہمیں صرف فاشزم ے نہیں لڑنا ہے، بلکہ میڈیا سے بھی لڑنا ہے۔

مزید پڑھیں >>

سرکار سے سوال: NEET کا امتحان اردو زبان میں کیوں نہیں؟

اردو زبان ہندوستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں رہنے والی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جس اردو میڈیم سے ہے۔ بہت سارے طلبہ ایسے ہیں جو سائنس کو اردو میڈیم سے پڑھتے ہیں اور اس کے لیے گیارھویں اور بارویں کلاس کے طلبہ کے لیے NCERT کی اردو میں کتابیں بھی موجود ہیں ۔ انھوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا رینکنگ میں جو زبانیں اردو کے بعد آتی ہیں NEET میں انھیں تو شامل کر لیا گیا ہے، البتہ اردو کے ساتھ ہی حکومت کا غیر منصفانہ رویہ کیوں ہے؟

مزید پڑھیں >>

افضل حسینؒ: حیات و خدمات

تحریکِ اسلامی ہند میں مرحوم افضل حسینؒ (1918ء۔ 1990ء) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے۔ مرحوم ان نادر روزگار شخصیات میں سے ہیں ، جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا اور ان کا نام ہمیشہ آب زر سے لکھا جا تا رہے گا۔ موصوف 1944ء میں باقاعدہ تحریک سے وابستہ ہوئے اور زندگی کی آخری سانس تک اس کے دامن کو تھامے رکھا۔

مزید پڑھیں >>

شب قدر کا اسلامی تصور

محمد اسعد فلاحی رمضان المبارک اور بالخصوص اس کے آخری عشرے کی ایک رات’ لیلۃ القدر‘(شب قدر) ہے، اسے قرآن مجید میں دوسرے مقام پر’ لیلۃ المبارکۃ‘ بھی کہا گیا ہے۔اس کی قدر و منزلت کا اندازہ اسی بات سے …

مزید پڑھیں >>

دوعظیم نعمتیں

’’عن ابن عباسؓ قال قال رسول اللہ ﷺ : نعمتانِ مغبون فیھما کثیر من الناسِ ،الصحۃ و الفراغ ‘‘ (صحیح بخاری ،کتاب الرقاق ،باب ماجاء فی الرقاق ۔۔الخ) ’’حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ …

مزید پڑھیں >>