حدیث

جناب جاوید احمد غامدی اور انکارِحدیث!

غامدی صاحب کابنیادی دعویٰ ہے کہ حدیث کا دین سے کوئی تعلق نہیں، یہ دین کا حصہ نہیں ؛بل کہ دین سے الگ کوئی غیر اہم شئی ہے، دین کا کوئی عقیدہ اور عمل اس سے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ اگر احادیث کی کچھ اہمیت ہوتی اور یہ بھی دین کا حصہ ہوتیں تو ان کی حفاظت اور تلیغ و اشاعت کے لئے خود رسو ل اللہ ﷺ نے ایسا کوئی اہتمام کیوں نہیں فرمایا؟

مزید پڑھیں >>

احادیث کی صحت و تشریح کے لیے قرآن کی اساسی اہمیت

 اللہ تبارک و تعالیٰ کی حکمت و رحمت کا تقاضا ہوا ہے کہ آخری دین کی بنیادی اور کلی احکام کو الفاظ کے ساتھ نازل کیاجائے تاکہ اسے سینوں میں محفوظ رکھنا آسان ہو اور اس کی جزئیات و تفصیلات کو معانی کی شکل میں اتارا جائے تاکہ اس کی حفاظت میں دقت اور سمجھنے میں پریشانی نہ ہو، پہلی وحی کو قرآن اور دوسری وحی کو سنت کہاجاتاہے۔

مزید پڑھیں >>

حدیث ”قربانی کے جانور کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی مغفرت” کی تحقیق

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اے فاطمہ! تم اپنی قربانی (کے جانور) کے پاس کھڑی ہو جاؤ اور اسکا مشاہدہ کرو (یعنی قربان ہوتے ہوئے دیکھو) کیونکہ اسکے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی تمہارے پچھلے گناہ معاف ہو جائیں گے. فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ ہم اہل بیت لئے خاص ہے یا ہمارے اور عام مسلمانوں کے لئے بھی ہے؟

مزید پڑھیں >>

قرآ ن و سنت کا باہمی ربط

کمپنی کوئی مشینری تیار کرتی اور اسے لوگوں کے سامنے لاتی ہے تو وہ دو کام انجام دیتی ہے:ایک یہ کہ وہ اس کا  ہدایت نامہ(Manual)تیار کرتی ہے، جس میں بتاتی ہے کہ وہ مشینری کیسے تیار کی گئی ہے؟ اس کے پرزے کیا کیا ہیں اور وہ کس طرح کام کرتے ہیں ؟اس مشینری کو کس طرح استعمال کیا جائے اور کس طرح نہ استعمال کیا جائے؟

مزید پڑھیں >>

رمضان کی آمد کی خوشخبری دینا

نبی ﷺ کی طرف منسوب کوئی خبریااسلام اور قرآن وحدیث سے متعلق کوئی بھی بات بغیر تحقیق کے آگے شیئر نہ کریں اور نہ ہی آپ کوئی ایسی بات اپنی طرف سے لکھ کر پھیلائیں جس کے متعلق آپ کو صحیح سے معلوم نہیں ،وہی بات لکھیں جو متحقق طور پر آپ کو معلوم ہے اور ساتھ میں مکمل حوالہ درج کریں تاکہ دوسروں کے لئے اس بات کی تحقیق کرنا آسان رہے ۔

مزید پڑھیں >>

مومنانہ کردار

مومن کے مقابلے میں فاجر کا لفظ آیا ہے _ اس کی بھی دو بری خصلتیں بیان کی گئی ہیں : ایک یہ کہ وہ فسادی اور جھگڑالو ہوتا ہے اور دوسری یہ کہ وہ کمینہ ہوتا ہے ، اس کی ذات سے کسی کو فیض نہیں پہنچتا، بلکہ اس کی بدخلقی سے سب پریشان رہتے ہیں _

مزید پڑھیں >>

جس گھر میں کھجور نہیں ،وہ گھر والے بھوکے ہیں!

احادیث کے اندر کھجور کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے کیونکہ اس میں صحت کا راز اور مختلف بیماریوں کا علاج موجود ہے ۔ ان فضیلتوں والی احادیث میں ایک حدیث وہ بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس گھر میں کھجور ہو وہ گھروالے کبھی بھوکے نہیں رہتے ۔ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ جس گھر میں کھجور نہ ہو وہ گھروالے بھوکے ہیں ۔

مزید پڑھیں >>

جنتی کون؟اور جہنمی کون؟

کوئی شخص اس دنیا میں کتنا بھی کم زور ہو یا اسے کم زور بنا لیا گیا ہو، لیکن وہ اپنے اچھے اعمال کے ذریعے اہل جنت میں شامل ہوسکتا ہے اور کوئی شخص اس دنیا میں کتنا بھی زور آور اور صاحبِ حیثیت ہو ، وہ اپنی خیر منائے کہ اپنی بد اعمالیوں کے سبب وہ اہل جہنم میں شامل ہوسکتا ہے.

مزید پڑھیں >>

علمائے اہل حدیث پاکستان کی خدمات قابل تحسین

جیسے مجھے ہندوستان کے علمائے اہل حدیث کی خدمات پہ فخر ہے ویسے ہی پاکستان کے علمائے اہل حدیث کی خدمات پہ بھی بڑا ناز ہے جنہوں نے صوفیت وشیعیت اور رافضیت وخارجیت کے سدباب میں نمایاں کردار ادا کیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منہج اہل حدیث کا تعارف کروایا۔

مزید پڑھیں >>

احادیث میں تمثیلات

تحریر: مولانا جعفر شاہ  ترتیب: عبدالعزیز ہر قسم کی مادی تعلیم اور روحانی تربیت کی تکمیل تمثیل و تشبیہ ہی سے ہوتی ہے اور دنیا کا کوئی لٹریچر خواہ وہ انسانی ہو یا آسمانی، اس سے خالی نہ رہ سکا …

مزید پڑھیں >>