شہاب الدین احمد

شہاب الدین احمد
مینیجنگ ایڈیٹر صدف

دوسو سالہ جشن  یومِ سر سیّد 2017ء

 ہندستان میں تعلیم کے مسیحا اور اردو نثر کے باوا آدم جیسے محترم ناموں سے مشہور سر سیدّ احمد خاں کی پیدائش کے دو سو برس پورے ہونے کے موقعے پراے۔ ایم۔ یو۔ الیومنائی ایسوسی ایشن، قطر کے ذریعے انھیں یاد کیا گیا۔ اس موقعے پر سلوا بنیکٹ ہال، شیریٹن ہوٹل میں 26 /اکتوبر 2017ء کو ایک بہترین ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سر سیدّ احمد خاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں   نئی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے افراد کے رہ نما ہیں ۔ آج کی یہ تقریب ثقا فتی اور ادبی رنگ لئیے ہوئے ایک کامیاب تقریب تھی جس میں 400 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں >>

اردو زبان وادب کی خدمت کے لئے سب انجمنیں مل کر کام کریں!

اجلاس کے شعری حصے میں جملہ 14 شعراء نے اپنی تخلیقات پیش کیں ، جن میں سے عتيق انظر, شوكت على ناز اور عامر شكيب نے اپنی نظمیں پیش کیں ، اشفاق ديشمكهـ نے مزاحیہ کلام سے محفل کو روغن زار کیا، سيد فهيم الدين، افتخار راغب, اعجاز حيدر، منصور اعظمى، سعادت على سعادت, وزير احمد وزير،راقم اعظمى، ظريف بلوچ, شاهد اعظمى اور شميم محمد نے اپنے سنجیدہ اور معیاری غزلوں سے محفل کو آراستہ کیا.

مزید پڑھیں >>

بزم صدف انٹرنیشنل: خواب کی تکمیل میں سرگرداں

بزم صدف انٹر نیشنل تازہ امکانات کی جانب ایک لا متناہی سفر کا نام ہے وہ اسے تحریک کی صورت دینا چاہتے ہیں اور خلیجی ممالک کے علاوہ دنیا کے ان تمام گوشوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں جہاں اردو کی بستیاں آباد ہیں ، وہ کوشاں ہیں اردو زبان و ادب اورسقافت کی ترویج و اشاعت کی خاطر اور ان مقاصد کے حصول کی خاطر بھی جو ہماری ذاتی، معاشرتی اور اجتماعی شناخت کا وسیلہ ہیں ۔

مزید پڑھیں >>

بزم صدف انٹرنیشنل: ایک مشن ایک خواب

بزم صدف انٹرنیشنل ایک مشن، خواب، اور نئے اہداف کی طرف متوقع سفر کا نام ہے. ہم اسے ایک تحریک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں. اردو زبان، ادب اور ثقافت کو فروغ دینے اور انفرادی، سماجی اور ثقافتی شناخت کی وضاحت اور اسے پروان چڑھانے کے لئے ہم ایسا کرنا چاہتے ہیں.

مزید پڑھیں >>

حسن عبدالکریم چوگلے، مہتاب قدر اور مسعود منظر کو ،اوارڈ سے نوازا گیا!

دنیا کے مختلف ملکوں سے تشریف لائے قلم کاروں کی موجودگی میں 25۔26 مارچ 2017 کوہندوستان میں پٹنہ کے اردو بھون میں بزمِ صدف انٹرنیشنل کا تیسرا بین الاقوامی سمپوزیم اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے صدارت کے فرائض انجام دیے، جبکہ حسن عبدالکریم چوگلے چیرمین ،ایم آئی ایس ، ڈی پی ایس دوہا، قطر مہمان ِ خصوصی تھے۔

مزید پڑھیں >>

پروفیسر ارتضیٰ کریم عالمی مجاہدِ اردو ایوارڈ 2017ء کے لیے نامزد!

اردو گلبن، جدہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اتنی بڑی شخصیت اور شش جہت کارناموں کو انجام دینے والے فرد کو اپنا پہلا عالمی مجاہدِ اردو ایوارڈ پیش کرکے حقیقت میں اپنی زبان کے بڑے خدمت گاروں کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ ادارے نے پروفیسر ارتضیٰ کریم کو عالمی مجاہدِ اردو ایوارڈ 2017ء کے لیے نامزدگی پر مبارک باد دی اور خدائے تعالیٰ سے ان کی صحتِ کاملہ اور خدمتِ زبان کے سلسلے کو دراز کرنے کے لیے دعائیں دی ہیں۔

مزید پڑھیں >>

بزمِ صدف: ایک مشن

شہاب الدین احمد چیئرمین بزمِ صدف ادبی اور سماجی، تہذیبی اور ثقافتی انجمنوں کے بغیر ہماری سماجی زندگی کا آسانی سے تصور ممکن نہیں۔ انسان جیسے ہی شعور اور دانش کے سہارے اگلی منزلوں تک پہنچتا ہے،اسے نئے نئے افکار …

مزید پڑھیں >>

خلیج میں اردو تنظیمیں اور ادارے : موجودہ عالمی تناظر میں غوروفکر کے لیے چند باتیں

شہاب الدین احمد اردو اگر چہ ہندستان میں پیدا ہوئی اور اس کی نشوونما کی کئی صدیاں اسی خطّے میں مکمل ہوئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بدلتی ہوئی دنیا میں دوسری زبانوں کی طرح اردو بھی ایک ایسی بین …

مزید پڑھیں >>